رپورٹ: عذرا علیم مسقط


مجلس شعر و ادب اور گلف اردو کونسل کے زیر اہتمام مشاعرہ 2024 

"شام سخنوران شہر دل" 

مسقط کے المروج ہوٹل میں 31 مئی2024 منعقد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی سفیر پاکستان عمران علی چودھری اور مہمانان اعزاز میں الشیخ سید فیاض علی شاہ ،محمد یاسین بھٹی،میاں محمد منیر ،جناب عبدالحمید آدم ،جناب اقبال جعفر اور نجیب بن صالح بن محمد الزدجالی تھے ۔

 


اس پروقار مشاعرہ کی صدارت معروف شاعر و ادیب حسین مجروح صاحب نے کی 

مشاعرہ کا آغاز عطرت آیات قرآنی سے 

 محمد دانیال شیخ نے کیا جبکہ ھدیۂ نعت بحضور سرور کونین صلی اللہ علیہ وسلم پیش کرنے کی سعادت جناب عابد مغل نےحاصل کی 

افتتاحی کلمات منتظم اعلی ناصر معروف صاحب نے ادا کیے 

ااس مشاعرہ میں انڈیا ،پاکستان سے تعلق رکھنے والے اور خلیجی ریاستوں میں مقیم معروف شعراء اور شاعرات میں   

محترمہ حنا عباس (دبئی)،محترمہ تجدید قیصر (پاکستان) ،جناب خورشید بیگ (بحرین),جناب ندیم ماہر (قطر) ،جناب ڈاکٹر افروز عالم (کویت),جناب ریاض شاہد (بحرین)

جناب احمد سعید (پاکستان) اور جناب تہذیب حافی (پاکستان ) شامل تھے ۔

مقامی شعراء کرام میں 

 جناب قمر ریاض ،جناب موسیٰ کشمیری ،جناب شکیل شہاب اور راقم الحروف کے نام شامل تھے۔

بہترین کلام پر حاضرین محفل نے تمام شعراء کرام و شاعرات کو بھرپور داد و تحسین سے نوازہ ۔۔۔

سفیر پاکستان نے اپنے خطاب میں کامیاب ادبی مشاعرہ کے انعقاد پر دلی مسرت کا اظہار کیا اور منتظمین کو مبارکباد پیش کی ۔ 

انتظامی امور میں جناب ناصر معروف اور مقبول احمد شیخ کی معاونت میں 

چودھری عباس صاحب ،جناب شبیر احمد ندیم، امتیاز ،جناب رضوان احمد،جناب عمران احمد،جناب آصف شکیل ،جناب کلیم اختر ،جناب چودھری محمد اشرف (السیب)،جناب کاشف احمد زعیم،چودھری محمد اصغر اور دیگر کئی احباب شامل تھے ۔

مشاعرہ کے اختتام سے قبل تمام شعراء کرام اور تعاون پیش کرنے والے کرم فرماؤں کو لوح سپاس سے نوازہ گیا۔


مشاعرے میں تشریف لائے دیگر خاص مہمانوں میں

سفارت خانہ پاکستان کے اتاشی برائے دفاعی امور کیپٹن حامد شیراز اور کونسلر جناب سلمان کے ساتھ ساتھ میاں محمد ریاض صاحب ،

 تجمل حسین جامی صاحب،محمد صادق صاحب ،ملک غلام مصطفیٰ ایوان صاحب ، داد البلوشی صاحب،محمد فیصل گوندل صاحب ،ریاست بلوچ صاحب ،

چودھری محمد اسلم صاحب ،سجاد احمد شیخ صاحب ،چودھری محمد اشرف صاحب ،احمد سبحانی صاحب، عابد مجید صاحب،عثمان لکھن صاحب،عبد الغفور صاحب،علی اشفاق صاحب،شاندار بخاری صاحب،لکی علی صاحب،عمران تور صاحب ،ذاہد شکور صاحب ،افتخار احمد خان صاحب ،ساجد پرویز صاحب،ڈاکٹر توقیر رضوی صاحب،طاہر صاحب ،مزمل نسیم صاحب اور عمان میں مقیم بے شمار 

صاحب ذوقخواتین و حضرات نے شرکت فرمائی ۔

اس مشاعرے کی نظامت کی زمہ داری جناب مقبول احمد شیخ اور راقم الحروف نے ادا کی کی


 وڈیو گرافی : جناب چودری محمد عاطف اور ساجد صاحب 

فوٹوگرافی : محمد علیم انیس صاحب اور راحت کمپیوٹرز 

آرٹ ورک برائے بینر اور شیلڈز : جناب موسیٰ کشمیری 


مشاعرے کے اختتام پر راقم الحروف نے تمام شعراء کرام ،کرم فرماؤں اور مہمانوں کی تشریف آوری اور بےپناہ پذیرائی کا شکریہ ادا کیا ۔۔۔


اور اس طرح یہ یادگار مشاعرہ

 اپنے اختتام کو پہنچا ۔۔ 


شکریہ 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے