Life is beautiful
تیری فقیر محبت کے سنگ ہو گئی ہوں
میں اپنی ذات کے اندر ملنگ ہو گئی ہوں
وہ اپنی ڈور سے انچا اڑا رہا ہے مجھے
میں اس کے ہاتھ میں آ کر پتنگ ہو گئی ہوں
یہ بات دھیان میں رکھئیے گا بات کرتے ہوئے
میں اپنے سائیں کی ہو کے دبنگ ہو گئی ہوں
نظام ادین کی بستی میں یہ کمال ہوا
میں رنگ کھیل رہی تھی کہ رنگ ہو گئی ہوں
بھلا ہوا کے مسائل کو پھینک پھانک کے میں
دھمال ڈالنے والوں کے سنگ ہو گئی ہوں
ريحانه قمر

0 تبصرے