Global writers Association international + 40 Adbi Tanzeem Online Mushaira

 




یہاں پر جو بھی پاکستان، پاکستان کرتا ہے

وہی سب سے زیادہ قوم کا نقصان کرتا ہے

نہیں کرتا کوئی اپنے وطن کو بے سروساماں

جو کرتا ہے تو یہ خدمت سیاستدان کرتا ہے

کبھی نہ زد پہ آئے ہے ہمارا حکمراں طبقہ

کہ سارے کام کالے شاہ کا دربان کرتا ہے

وہی برتائو کرتا ہے یہاں ہر رہنما ہم سے

کسی صحرا میں جو ذرات سے طوفان کرتا ہے

وہی برتائو کرتا ہے یہاں ہر رہنما ہم سے

کسی صحرا میں جو ذرات سے طوفان کرتا ہے

انیس احمد ! کوئی بھی محتسب جھوٹا نہین ہوتا

مگر مجبوری سے جاری وہ کچھ فرمان کرتا ہے

کمینہ جب شرارت پر اتر آئے انیس احمد!

محبت کرنے والوں کا بہت نقصان کرتا ہے

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے