💕اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ💕
"جس نے موت اور زندگی کو (اِس لئے) پیدا فرمایا کہ وہ تمہیں آزمائے کہ تم میں سے کون عمل کے لحاظ سے بہتر ہے۔۔۔"
سورة الملک۔ ۲
گویا پوری زندگی ہی آزمائش سے عبارت ہے۔
"ہم نے انہیں خوشحالیوں اور بدحالیوں سے آزمایا تا کہ وہ لوٹ آئیں۔"
سورة الاعراف۔ 168
جاب نہیں ہے- پیسے کی کمی ہے-
شادی نہیں ہو رہی- اولاد نہیں ہے۔۔
یہ تو سب کو سمجھ آتا ہے کہ بڑی آزمائش ہے۔ نوافل- دعائیں- صدقات- سبھی ہو رہا ہوتا ہے۔
بدترین آزمائش ہے جب خوشحالیوں سے آزمایا جائے۔
انسان کو پتہ ہی نہیں چلتا کہ اس جاب سے- مال و دولت کی فراوانی سے- زوج اور اولاد سے- اسے آزمایا جا رہا ہے---
توبہ کا چانس کم ہوتا ہے۔ نمازیں چل چلاؤ والی- اور دعائیں بھاگم بھاگ والی ہو جاتی ہیں۔
الَّذِينَ يُنْفِقُونَ أَمْوَالَهُمْ في سَبِيلِ اللَّهِ
جب آپ کو آزمائش سے نکلنے کا کہیں سے بھی راستہ نہ ملے تو سب سے پہلا کام یہ کریں کہ فوراً صدقہ دیں ۔
آپ اللہ کے بندوں کے لیے راستے ہموار کریں گے تو اللہ آپ کے لیے راستے ہموار کرے گا ۔
آپ اُس کے بندوں کی مدد کریں گے تو وہ بھی آپ کی مدد کرے گا-
اور یاد رکھیں کہ صدقہ صرف ہزاروں روپے سے نہیں ہوتا-
صدقہ نیت سے ہوتا ہے-
آپ نے اللہ کی رضا کے لیے جو دے دیا وہی آپ کا صدقہ ہے-
پھر وہ روپے ہوں - وقت ہو - ہمدردی ہو - علم ہو - مخلصانہ نصیحت ہو- یا چند میٹھے بول ہوں-
اپنی نعمتوں کو بانٹنا سیکھیں-
کیونکہ دینے والے کبھی خالی نہیں رہتے-
اور قرآن میں اللہ نے فرمایا ہے کہ ایسے دینے والے لوگ جو اللہ کی رضا کے لیے دیتے ہیں اور دے کر جتلاتے نہیں ہیں-
ان کا اجر اللہ کے پاس ہے۔
اور انہیں نہ کوئی خوف ہو گا اور نہ ہی وہ غمگیں ہوں گے-
جو تاخیر ربّ کی طرف سے ہو- وہ ہمیشہ خیر لاتی ہے-
ہر صابر کے حصے میں بشارت آتی ہے اور اِس بشارت سے ذرا دیر پہلے شیطان اندھیرے بڑھا دیتا ہے-
یہ کام وہ ہر اُس مومن کے ساتھ کرتا ہے جو اپنی ہر آزمائش میں صابر رہا ہو- 🤲
یا رحمن! جو بھی جس آزمائش میں مبتلا ہے آپ سب پر اپنی خاص رحمت فرمائے-
بس عافیت کی دعا ہے۔
آسانیوں کی دعا ہے
خاتمہ بالخیر کی دعا ہے۔
درود پاک کی کثرت
جمعہ مبارک

0 تبصرے